5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرادیا
جنگ نیوز -
ایڈیلیڈ . . . . . پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرادیا ،میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہو،ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی،شین واٹسن اور وارنر نے 83رنز کاآغاز فراہم کیا،واٹسن 59رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر نے 30 رنز اسکورکئے، آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 157 رنز بناسکی، مائیکل یارڈی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 158رنز کے تعاقب میں انگلش کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کی،خاص طور پر ایان مورگن نے 43ایان بیل نے 27 اور کیون پیٹرسن نے 25رنز بنا کر ٹیم کوجیت کے قریب پہنچا دیا،لیکن شین واٹسن نے آخری اسپیل میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیااور میچ کی آخری گیند پر انگلش ٹیم نے ہدف نو وکٹ پر پورا کیا،واٹسن نے چار وکٹ لیں ۔