5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بنوں کے تھانہ میریان میں خودکش دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ
جنگ نیوز -
بنوں . . . . . بنوں کے تھانے میریان پر خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان سے ٹکرا دی ہے،تھانے سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دے رہیں۔جیونیوز کے رپورٹر کے مطابق تھانے میں تیس سے چالیس اہلکار ہمیشہ موجود ہوتے ہیں اور یہ تھانے شہر کے درمیان میں واقع ہے،دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں ہیں اورقانون نافذکرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔