5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بنوں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد20 ہوگئی
جنگ نیوز -
بنوں . . . . . بنوں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد بیسہوگئی ہے جبکہ سولہ زخمی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں نامعلوم حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان کے بیرونی دیوار سے ٹکرادی۔دھماکے کے نتیجے میں20افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں تھانہ میریان کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی جبکہ اس سے ملحقہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور کافی دیر تک دھوئیں کے گہرے بادل عمارت سے اٹھتے دکھائی دیئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، واقعے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو وہاں منتقل کیا جارہا ہے۔