تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں22.7 فیصد اضافہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا محمد فاروق سعید نے کہا ہے کہ اصلاحات کی وجہ سے رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22.7 فی صد اضافہ ہوا۔اسلام آباد میں رانا محمد فاروق نے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے کی اصلاحات اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے مختلف منصوبوں پر چار ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس رقوم کو جلد جاری کرنے کیلئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ مختص کی جانے والی رقم میں20کروڑ روپے ایکسپورٹ فنانس مارک اپ ریٹ فیسیلٹی کے بھی شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.