5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برآمد کی جانے والی اشیا کی تعداد کو بڑھایا جارہا ہے،ایرانی وزیر تجارت
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ایرانی وزیر تجارت مہدی غضنفری کا کہنا ہے کہ پاک ایران ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت برآمد کی جانے والی اشیا کی تعداد کو بڑھایا جارہا ہے۔اسلام آباد ایوان صنعت وتجارت میں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم کم ہے جسے بڑھانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔انھوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایران میں نج کاری کے عمل میں حصہ لینے کی بھی دعوت دی۔ایران آئل اور گیس کی تلاش کی مہارتوں کو پاکستان کے انرجی کے شعبے میں استعمال کر نے کو تیار ہے۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدرکا کہنا تھا کہ سخت قوانین کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان غیر رسمی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر ہے۔