تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، آفریدی کپتان برقرار

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن نے نیوزی لینڈ کے خلاف چھ ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ شاہد آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ان کے نائب ہونگے، جبکہ وکٹ کیپرکامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر محسن خان نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ شاہد خان آفریدی (کپتان)، مصباح الحق(نائب کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، کامران اکمل(وکٹ کیپر)، عمر اکمل، یونس خان، اسد شفیق،شعیب اختر، وہاب ریاض، سعید اجمل، عمر گل، سہیل تنویر، تنویراحمد ،عبدالرزاق، عبدالرحمن

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.