5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جامعہ کراچی میں دھماکہ موبائل فون کیذریعے کیا،ملزمان کا بیان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . جامعہ کراچی دھماکے کے گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی اور رینجرز کے بعض دفاتر پر حملوں کی بھی تیاری کر رکھی تھی اور اس کی باقاعدہ ریہرسل بھی کی تھی ۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق پنجابی مجاہدین گروپ سے ہے جو ایک طلبہ تنظیم کے باغی ارکان نے دو ہزار سات میں بنایا تھا۔ ملزمان میں حفیظ اللہ عرف بلال، محمد عمر عرف چھوٹا اور فیض علی شامل ہیں اور ان کا تعلق ڈاکٹر برادران گروپ سے ہے۔ ملزمان نے پچیس دسمبر کومنصوبہ بندی کے بعد اٹھائیس دسمبر کو تعمیراتی بلاک میں بم نصب کیا اورموبائل فون کے ذریعے دھماکہ کیا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان کا ریمانڈ کل لیا جائے گا۔