5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گھریلو ٹیکسٹائل سے 1ارب ڈالر کی بھارتی مارکیٹ حاصل ہوسکتی ہے،امین ہاشوانی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . صرف گھریلو ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان ایک ارب ڈالرمالیت کی بھارتی ایکسپورٹ مارکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔یہ بات پاک بھارت سی ای اوز فورم کے صدر امین ہاشوانی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ ہوم ٹیکسٹائلز کے شعبے میں بھارت کی جانب سے مختلف ڈیوٹیزاور رکاوٹوں کے باعث مکمل برآمدات نہیں ہو پا رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائلز ایکسپورٹ میں رکاوٹوں کے باعث تجارت میں قابلِ ذکراضافہ مشکل ہوگا۔ امین ہاشوانی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان غیر سرکاری تجارتی حجم تقریباً تین ارب ڈالر جبکہ سرکاری طور ہر یہ دو ارب ڈالر سے لگ بھگ بتایاجا تا ہے۔