تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی کو گیس کی سپلائی نوکروڑ مکعب فٹ یومیہ کر دی گئی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے ای ایس سی کو گیس کی سپلائی نوکروڑ مکعب فٹ یومیہ کر دی۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کراچی الیکٹر سپلائی کمپنی کو گیس کی سپلائی میں گذشتہ کئی دنوں سے بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے اور اب تک اس میں چھ کروڑمکعب فٹ یومیہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ اضافہ زمزمہ اور بدین سے گیس سپلائی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد کراچی میں بجلی کی پیداوار میں مزید بہتری آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.