5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اینگرو فرٹیلائزر کے کمرشل پیپر کا اندراج سترہ جنوری سے ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے ایک ارب روپے مالیت کے کمرشل پیپر کا اندراج سترہ جنوری سے ہوگا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری نوٹس کے مطابق اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈنے ایک ارب روپے مالیت کا جو کمرشل پیپر جاری کیا ہے اس کی کے ایس ای میں باضابطہ لسٹنگ 17 جنوری سے ہوجائے گی،جبکہ کمرشل پیپر کی ٹریڈنگ18جنوری سے ایکسچینج میں شروع ہوگی۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ صرف منظور کردہ طریقہ کار کے تحت ہی سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے اس کمرشل پیپر میں لین دین کرسکیں گے۔ اس لین دین کی تفصیلات کراچی اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہونگی۔