تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلیا کا شہر برسبین بدستور سیلاب کی لپیٹ میں، رابطہ پل تباہ

جنگ نیوز -
برسبین ... آسٹریلیا کا شہر برسبین بدستور سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور سیلابی ریلے نے کئی رابطہ پل تباہ کردیے ہیں جس کی وجہ سے کئی مقامات کٹ کر رہ گئے۔ آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے شہر برسبین میں کئی عشروں کے بدترین سیلاب نے بری طرح تباہی مچا دی ہے۔حکام کے مطابق نیچی سطح میں آبادی کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب شہر میں داخل ہونے سے 20 ہزارمکانات مکمل طور تباہ ہونے کا خدشہ ہے اور 20 لاکھ افرادکوعلاقہ چھوڑنا پڑے گا ۔دو شہروں کے درمیان سے گزرنے والے دریا کی سطح خطرے کے نشان سے ایک میٹر نیچے رہ گئی ہے۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے اب تک 13 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کوئنز لینڈ کے تباہ شدہ حصے میں پھنسے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹرزسے مددلی جارہی ہے جبکہ 78لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ریاست کوینز لینڈ کی وزیراعظم اینا بلیج نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیلابی گزرگاہوں کے قریب نہ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.