تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جعفرآباد کے قریب 18 انچ قطرکی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

جنگ نیوز -
جعفر آباد ... بلوچستان کے علاقے جعفرآباد کے قریب نامعلوم افراد نے 18 انچ قطرکی گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی جس سے بلوچستان کے متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ڈیرہ الہ یار کے قریب سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں کیا گیا۔ گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد سے بلوچستان کے متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.