تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برازیل : سیلاب اور زمینی تودوں نے تباہی مچا دی ،257 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ریوڈی جنیرو ... برازیل میں شدید بارش کے باعث سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 257 ہو گئی ۔ ریاست ریوڈی جنیرو کے پہاڑی علاقے میں واقع دیہات میں سیلاب اور زمینی تودوں نے تباہی مچا دی ۔ ساو پالو میں تازہ ترین حادثات میں مزید 13 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 257 ہو گئی ۔رپوٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ریو کے شمالی علاقے سرانہ کی پہاڑی علاقے میں پیش آئی جہاں 24 گھنٹے مسلسل طوفانی بارش کے نتیجے میں زمینی تودے دیہاتوں پر گرنے اور دریاؤں کے بند ٹوٹنے سے 237 افراد ہلاک ہوئے جبکہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہ جانے سے ہزاروں افراد کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام منقطع ہے ۔جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔مقامی سیول ڈفنس چیف کے مطابق پھنسے افراد کو نکلانے کے لئے ہیلی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ صدر دلما راوسیف اور وفاقی حکومت نے 4 کروڑ20لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.