تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں سیلاب آیا،رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار دس اب تک کا گرم ترین سال تھا ،گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ملکوں میں سیلاب سے تباہی بھی ہوئی۔امریکی حکومت کے ادارے نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن کے سائنسدانوں کی رپورٹ میں کرہ ارض کی ماحولیاتی تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ لے کر بتایا گیا کہ گلوبل وارمنگ کے باعث سن دو ہزار پانچ اور گزشتہ سال کا اوسط درجہ حرارت بیسویں صدی کے اوسط درجہ حرارت سے زیادہ تھا۔ ان دونوں برسوں کا درجہ حرارت 1880 سے اب تک سب سے زیادہ تھا جب سے موسم کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلی جولائی کے اواخر میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب آنے کی وجہ بنی۔ جب کہ روس کو بھی گرمی کی شدید لہرنے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ناسا نے کہا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ میں اضافہ جاری رہا تو یہ ریکارڈ برقرار نہیں رہ سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.