5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی: لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے جہاں آباد میں موٹر سائیکل پر سوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کی شناخت 20 سالہ عبید اور 23 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے،جنھیں زخمی حالت میں طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق زخمیوں کا تعلق لیاری امن کمیٹی سے ہے اور واقعہ دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا ہے۔