تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے3 افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی : ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے3 افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی ،ناظم آباد اور احسن آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ قائد آباد کے علاقے میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردتیں کرنے والے ایک گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کورنگی ندی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے صدر کے علاقے سے اپنی رہائش گاہ کورنگی ٹاؤن جانے والے دو افراد زخمی ہوگئے،رات گئے احسن آباد کے علاقے میں مکان میں ڈکیتی کی واردت کے دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں معمر شخص روئف الدین سر میں گولی لگ جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا،ناظم آباد نمبر 2 کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردت کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ سے 35 سالہ اختر زخمی ہوگیا،دوسری جانب قائد آباد کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.