5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب کے نئے گورنر کی تقریب حلف برداری آج شام ہوگی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں پنجاب کے نئے گورنر لطیف کھوسہ کی تقریب حلف برداری آج شام کو گورنر ہاؤس میں ہوگی۔گورنرہاؤس لاہور کے ترجمان نے جیو نیوزکو بتایا کہ نئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی تقریب حلف برداری بدھ کی روز گورنر ہاؤس لاہور میں ہوناتھی،مگر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے باعثملتوی کر دی گئی تھی جو آج گورنر ہاؤس میں ہو گی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز چودھری نئے گورنر لظیف کھوسہ سے حلف لیں گے۔