تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سابق ورلڈ پلیئر آف دی ایئر رونالڈینو کی فلامنگو کلب میں شمولیت

جنگ نیوز -
ریو ڈی جنیرو…سابق ورلڈ پلیئر آف دی ایئر رونالڈینو نے ایک پروقار تقریب کے موقع پر فلمنگو فٹ بال کلب میں شمولیت اختیار کی ۔ فلامنگو کے ہیڈکوارٹر میں منعقد خصوصی تقریب کے دوران برازیل کے 30 سالہ اسٹار پلیئر رونالڈینو نے باقاعدہ فلمنگو ملٹی اسپورٹس کلب میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔ فلامنگو کلب برازیل کی مشہور فٹ بال کلب ہے۔ 20 ہزار فلمنگو شائقین نے رونالڈینو کو خوش آمدید کہنے اکھٹے ہوئے ۔ اس موقع پر رونالڈینو اپنی من پسند نمبر دس کے سرخ اور کالے رنگ کی جرسی میں نمودار ہوئے تو باجوں اور تالیوں کی گونج میں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔اس سے پہلے رونالڈینو اے سی میلان کلب کے لئے کھیلتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.