تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دوحہ:ایشین کپ فٹ بال میں ازبکستان اور قطر کی فتوحات

جنگ نیوز -
دوحہ…ایشین کپ فٹ بال میں ازبکستان نے کویت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، میزبان قطر نے چین کو اپ سیٹ شکست سے دی۔ دوحہ کے الغرفہ اسٹیڈیم میں کویت اور ازبکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کئے، ازبکستان کے عزیزبک ہیدروو نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں میچ کا پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی، جسے دوسرے ہاف میں بدر المتوا نے پنلٹی پر اسکور کرکے برابر کردیا، میچ کا فیصلہ کن گول ایشین پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے سرور جیپاروو نے اسکور کیا، اس فتح کے بعد ازبکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا، ایک اور میچ میں میزبان قطر نے چین کو دو صفر سے اپ سیٹ شکست دے دی، قطر کی جانب سے دونوں گول پہلے ہاف میں یوسف احمد نے اسکور کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.