5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بینظیر بھٹوقتل کیس کا جیل ٹرائل بغیر کارروائی18جنوری تک ملتوی
جنگ نیوز -
راول پنڈی … راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا جیل ٹرائل آج بغیر کارروائی کے اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردیا۔ خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل جاکر ملزموں کا ٹرائل کرنا تھا ، اس مقدمہ میں راول پنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد بھی گرفتار ہیں ، ٹرائل کورٹ نے ان دونوں کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے اس کے خلاف فریق استغاثہ ، ایف آئی اے نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ، بے نظیر قتل کیس کا جیل ٹرائل ملتوی کردیا۔