تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برے واقعات کی سادہ وضاحتیں نہ کی جائیں،صدر اوباما

جنگ نیوز -
ٹوسان…امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست ایریزونا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برے واقعات ہوتے رہے ہیں ،واقعات کی سادہ وضاحتیں نہ کی جائیں ۔ صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے ریاست ایریزونا کے شہر ٹوسان میں گزشتہ دنوں مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلا ک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ بارک اوباما نے اس سے قبل اسپتال جاکر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون رکن کانگریس گبرئیل گیفرڈز کی عیادت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو نہیں پتہ کہ واقعہ کن وجوہات کی وجہ سے رونما ہوا۔ صدر اوبامانے بتایاکہ فائرنگ کے بعد گبرائیل گیفرڈز نے پہلی مرتبہ آنکھ کھو لی ہے،ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.