تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان:جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان سپریم کورٹ کے جج جسٹس جاوید اقبال کے والد کے قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں مکمل طور پر وکلا نے ہڑتال کی اور زیر سماعت مقدمات کی پیروی نہیں کی۔ملتان میں ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جاوید اقبال کے والد کے قتل کا سوگ منایا اور عدالتوں کا مکمل طور پر بائکاٹ کیا وکلا زیر سماعت مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں مین پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے آئے سائلان کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ دوسری جانب ہائی کورٹ بار میں وکلا نے جسٹس جاوید اقبال کے والد کے ایثال ثواب کے لئے قران خوانی کا اہتمام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.