5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دہشتگردی کا مرکز پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں،مولن
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کا مرکز پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں ۔ واشنگٹن میں فارن پریس سینٹر میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے امریکی چئیرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہاکہ پاکستان میں موجودان ٹھکانوں کی خاتمے کے لیے امریکا کی طرح ہر ایک کو توجہ دینا ہوگی ۔۔انہوں نے کہاکہ ان ٹھکانوں کی خاتمے کے بغیر افغانستان میں کامیابی ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ خطے میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں کامیابی ممکن نہیں ہے ۔مائیک مولن نے کہاکہ انہوں نے خطے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے اور دہشت گردی کے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل پرویز کیانی سے کئی بار ملاقاتیں کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز کیانی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔افغانستان کے متعلق گفت گو کرتے ہوئے مائیک مولن نے کہاکہامریکا کی نیشنل سیکوریٹی اسٹریٹیجی کی توجہ افغانستان اور خطہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر ہے۔۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے افغان نیشنل ملٹری اکیڈمی میں مزید600 کیڈٹس کو تربیت دی گئی ہے۔