5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغان مسئلے کے حل میں پاکستانی تحفظات مدنظر رکھے جائینگے،مولن
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہاہے کہ افغان مسئلے کے حل میں پاکستانی تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا ۔واشنگٹن میں جیونیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہاکہ امریکا افغانستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ ے گا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل پرویز کیانی کی طر ح امریکا بھی سمجھتا ہے کہ مستحکم افغانستان میں ہی مسائل کا حل ہے۔مائیک مولن کا کہناتھاکہ دہشتگر دوں کی پناہ گاہیں ختم کی جائیں ،دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں پاک فوج نے اہم کردار کیا ہے۔امریکی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کاکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیر ستان میں آپریشن ہو اور جلد ہو۔مائیک مولن نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں سلامتی کو یقینی بنائیں گے،مشرقی سرحدوں کے حوالے پاکستان کے خدشات جائز ہوسکتے ہیں۔