تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان:مختلف واقعات میں3افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔جعفرآباد میں بجلی کے دو ٹاوراور سوئی گیس پائپ لائن اڑا دی گئی۔ پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میں بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔شیرانی میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے پتھر مارکر مدد کبزئی کو ہلاک کردیا جبکہ حب میں اٹھارہ سالہ نوجوان کامران ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ ضلع جعفرآباد میں نامعلوم افراد نے بجلی کے دو ٹاوراورصوبے کو گیس فراہمی کرنے والی اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی۔ ادھر کو ہلو بازار میں دوکان میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.