5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بنوں:پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،2اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
بنوں…بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور5 اہلکار زخمی ہوگئے ،گذشتہ روز کے خود کش دھماکے میں جاں بحق 20افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے سردی خیل میں گشت کے دوران پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ، دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ،دوسری طرف گذشتہ شام بنوں کے علاقے تھانا میریان پرکیے گئے خود کش حملے میں جاں بحق 20افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، علاقے میں جاری سرچ آپریشن میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ، میریان روڈ سے بارود سے بھرے دو بیگ برآمد کرلیے گئے ہیں۔