5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ:جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل پر یوم سوگ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے واقعہ کے خلاف بلوچستان کے وکلا کی تنظیموں کی جانب سے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم سوگ اور احتجاج منایا اور عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے رکن امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر کے وکلا یوم سوگ منا رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اس احتجاج میں پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل،بلوچستان بار ایسوسی ایشن و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت وکلا کی تمام نمائندہ تنظیمیں شامل ہیں۔وکلا کی عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد عدالتوں میں وکلا کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔