5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوبی کوریا سے اظہار یکجہتی کیلئے جاپانی وزیرخارجہ سیئول جائینگے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…اسٹاف رپورٹر…جاپان کے وزیر خارجہ سیجی مائی ہارا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے علاقوں پر کی جانیوالی گولہ باری کے خلاف جنوبی کوریا سے اظہار یکجہتی کے لیئے جمعے سے تین روزہ دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہونگے ، یہ بات جاپانی وزیر خارجہ سیجی مائی ہارا نے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اپنے دورہ جنوبی کوریا میں اپنے ہم منصب کم سنگ ہوان اور جنوبی کوریا کی صدر لی میونگ باک سے خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے،جس میں شمالی کوریا کے مسئلے کے علاوہ جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے کے لیئے اقدامات پر بات چیت ہوگی ،جاپانی وزیر خارجہ کی جانب سے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنوبی کوریا کا پہلا دورہ ہے ،جو جاپانی وزیر دفاع کے دورہ جنوبی کوریا کے فوراّّ بعد ہورہا ہے ،واضح رہے کہ جاپانی وزیر دفاع کے دورہ جنوبی کوریا میں دونوں ممالک کے درمیان دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار دونوں ممالک نے دفاعی سطع پر تعاون شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔