5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سابق صدر جنرل(ر)مشرف کے دورہ جاپان کی تیاریاں
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دورہ جاپان کی تیاریاں ،آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی خصوصی دورے پر جمعہ کے روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچ رہے ہیں ،جہاں وہ پارٹی کی تنظیم سازی اور سابق صدر پرویز مشرف کے دورہ جاپان کے سلسلے میں جاپان میں ہم خیال لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے ، اس حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ جاپان کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد اسلام خان نے جنگ کو بتایاکہ سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز کی خصوصی ہدایات پر جاپان میں آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کے لیئے پارٹی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر افگن نیازی اور پارٹی کے پنجاب کے کوآرڈینیٹر مقصود عباس شاہ جمعہ کے روز ٹوکیو پہنچ رہے ہیں ، ڈاکٹر شیر افگن اپنے دورہ جاپان میں مختلف شہروں میں ہونے والی پارٹی تقریبات میں شریک ہونگے جبکہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھی جاپان میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے ، شاھد اسلام خان نے بتایاکہ عنقریب جنرل مشرف کو بھی جاپان کے دورے کی دعوت دی جائیگی تاکہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں ان حقائق اور حالات سے آگاہ کیا جاسکے جس کا ملک شکار ہے اور بیرون ملک پاکستانی عوام کو ملکی معاملات کے بہتر بنانے کے عمل میں شریک کیا جاسکے۔