تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوئیڈش حکام مجھے امریکا بھجوانے کی خفیہ تیاری کر رہے ہیں، اسانج

جنگ نیوز -
کراچی…وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے وکیل نے الزام لگایا ہے کہ سوئیڈش حکام جولین اسانج کو امریکا بھجوانے کی خفیہ تیاری کر رہے ہیں۔ایک جرمن اخبار سے انٹرویو میں جولین اسانج کے وکیل مارک اسٹیفنز نیواشنگٹن اور اسٹاک ہوم میں ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جولین کے خلاف سوئیڈش حکام کے کیس کا مقصد وقت حاصل کرنا ہے جب تک امریکا ان کے خلاف خفیہ امریکی مراسلوں کی اشاعت پر مقدمہ تیار نہیں کرلیتا۔جولین کے وکیل نے کہا کہ اسانج کو بھی یقین نہیں کہ انہیں سوئیڈن میں انصاف مل سکے گا اسی لیے وہ برطانیہ سے سوئیڈن حوالگی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔تاہم سوئیڈن کے محکمہ انصاف کے وزیر بیٹرس نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔اس سوال پر کہ سوئیڈن میں جولین کو خواتین سے مبینہ زیادتی کے الزامات سے بری کر دیا جاتاہے تو کیا امریکا کے حوالے کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سے ایسے کوئی مذاکرات نہیں کیے جا رہے۔جولین اسانج کے خلاف سوئیڈن میں کوئی کارروائی ہوئی بھی تو وہ خواتین سے مبینہ زیادتی کے معاملے پرہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.