5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین میں1.18 ملین چاپ اسٹک سے خوبصورت درخت بنالیے گئے
جنگ نیوز -
بیجنگ …چاپ اسٹک بنانے کے لیے درختوں کی کٹائی عام ہے،لیکن چین میں1.18 ملین چاپ اسٹک سے خوبصورت درخت بنالیے گئے ہیں۔چین میں کھانا کھانے کے لیے استعمال میں لائی جانیوالی چاپ اسٹکس کی تیاری کیلئے درختوں کی کٹائی بڑھتی جارہی ہے۔ماحولیاتی تحفظ کے رضاکاروں نے ایک مہم میں 200سے زائد طلباکے ساتھ ریستورانوں سے80ہزار سے زائد چاپ اسٹکس جمع کیں اورانہیں جاندار درختوں کی شکل میں ڈھال دیا۔چین کی وزارتِ جنگلات سے حاصل ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق چین میں57بلین ڈالر چاپ اسٹکس جوڑیاں پیداواری عمل کا حصہ ہوتی ہیں۔سوچنایہ ہے کہ صر ف چاپ اسٹکس کیلئے سالانہ3اعشاریہ8ملین درختوں کو کاٹ ڈالناکیا عقلمندی ہے۔