5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی نائب صدرجوبائیڈن عراق پہنچ گئے
جنگ نیوز -
بغداد… امریکی نائب صدرجوبائیڈن بین الاقوامی دورے کے تیسری اسٹیج میں آج عراق پہنچ گئے۔ عراق میں دوسری ٹرم کے لیے منتخب وزیراعظم نورالمالکی کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔امریکی نائب صدربائیدن کوصدراوباما نے عراق کیلئے خاص طور پر منتخب کیاہے تاکہ آٹھ سال بعد امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں عراقی حکام سے گفتگو ہوسکے۔عراقی وزیر پر فوجیوں کے انخلا پرعوامی دباؤہے جب کہ امریکا کاکہناہے عراق ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ اپنی فضائی حدود کی حفاظت کرسکے۔امریکی نائب صدرجوبائیڈن کاپچھلے بارہ ماہ میں عراق کایہ تیسرا دورہ ہے۔اس دورے میں بائیڈن کی عراقی وزیراعظم نوری المالکی ، سابق وزیرایاد علاوی ، عراقی صدر جلال طالبانی اور اسپیکراسامہ النجفی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔