5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عمران خان آج اپنی28ویں سالگرہ منا رہے ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار عمران خان آج اپنی28ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔13جنوری1983کو امریکی ریاست Winconsinمیں پیدا ہونے والے عمران نے بالی ووڈ میں قدم ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے رکھا اور فلم "قیامت سے قیامت تک" اور "جو جیتا وہی سکندر "میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔تاہم بالی ووڈ میں ایک ہیرو کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم"جانے تو یا جانے نہ"نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔حال ہی میں اونتیکا ملک کے ساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہونے والے عمران "Luck"،"Kidnap"،"I Hate Luv Storys"اور"بریک کے بعد"میں کام کرچکے ہیں جبکہ ان کی فلمDelhi Bellyبھی اسی سال ریلیز ہونے والی ہے۔