تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چلی اور ارجنٹینا میں ڈاکار ریلی زور و شور سے جاری

جنگ نیوز -
سان تیاگو…چلی اور ارجنٹینا میں ڈاکار ریلی زور و شور سے جاری ہے، ڈاکار کار ریلی کا دسواں راؤنڈ جنوبی افریقا کے گنیئل ڈی ولیرز نے جیت لیا، مجموعی طور پر قطر کے ناصر العطیہ کو برتری حاصل ہے، دفاعی چمپئن اسپین کے کارلوس سینز اب بھی ان سے9منٹ اور19سیکنڈ کی دوری پر ہیں، بائیک کیٹگری میں مارک کوما سب سے آگے ہیں۔دوسری جانب برازیلین فٹ بالر رونالڈینو نے فلیمنگو کلب جوائن کرلیا،30 سالہ کھلاڑی نے برازیلین چیمپینز کے ساتھ4 سالہ معاہدہ کیا ہے، رونالڈینو کا استقبال کرنے کیلئے20 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے، ادھر ایف اے کپ فٹ بال کی جس میں اپسوچ ٹاؤن نے آرسنل کو ایک صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کی فرسٹ لیگ اپنے نام کرلی۔پورٹمین روڈ میں کھیلے گئے میچ میں اپسوچ نے بہترکھیل پیش کیا، میچ کا واحد گول پرسکن نے دوسرے ہاف میں اسکور کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ ہیم نے برمنگھم سٹی کو دو ایک سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.