5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کافی پینے سے ذیابیطس کے مرض سے بچا جاسکتا ہے،نئی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن …سردیوں کے موسم میں گرما گرم کافی پینے کا اپنا ہی الگ مزا ہوتا ہے لیکن اب کوفی کے شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ کافی پینے سے ذیابیطس کے مرض سے بچا جاسکتا ہے۔حالیہ تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ دن میں دو کپ کوفی پنے سے ذیابیطس کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے اور وہ افراد جو کافی نہیں پیتے ان میں ذیابیطس کا خدشہ کوفی پینے والے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔یہ ہی نہیں کافی پینے سے ہارٹ اسٹروک اور کینسر کی کئی اقسام سے بھی بچاؤ ممکن ہے ۔