تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مین گیس لائن تباہ، بلوچستان کے صارفین کو متبادل انتظام کرنیکی ہدایت

جنگ نیوز -
کوئٹہ… جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی ہارون رشید نے کہا ہے کہ ڈیرہ الہ یار کے قریب بلوچستان کو گیس سپلائی کرنیوالی مین پائپ لائن تباہ کئے جانے سے صوبے کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، گیس صارفین متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں جیو نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ الہ یار کے قریب تباہ کئے جانے والی پائپ لائن صوبے کو گیس فراہم کرنے والی مین پائپ لائن ہے اورتخریب کاری کی وجہ سے صوبے کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی ہارون رشید نے بتا یا کہ فی الوقت گیس پائپ لائنوں میں موجود گیس کو استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے ختم ہوتے ہی صوبے بھر کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے اس لئے گیس صارفین متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت میں دو دن لگ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.