تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جولین اسانج کی نشریاتی اداروں سے متعلق خفیہ مراسلے افشا کرنے کی دھمکی

جنگ نیوز -
لندن …وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ اگر انہیں یا وکی لیکس کو کچھ ہوا تو نشریاتی اداروں سے متعلق خفیہ امریکی مراسلے جاری کردیئے جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بات ایک برطانوی جریدے کو ایک انٹرویو میں کہی جو کل شائع کیا جائیگا۔ جولین اسانج نے دعویٰ کیا کہ وکی لیکس کے پاس ایک نشریاتی ادارے کے متعلق پانچ سو چار خفیہ امریکی مراسلے ہیں ۔ اس کے ساتھ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مردوخ اور ان کی بین الاقوامی میڈیا کمپنی نیوز کارپوریشن کے متعلق بھی مراسلے ہیں۔ جولین اسانج نے ان مراسلوں کو انشورنس فائلیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں یا وکی لیکس کو کچھ ہوا تو یہ مراسلے جاری کردیئے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.