5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وکٹ کیپر کامران اکمل آج29 برس کے ہوگئے
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے والے وکٹ کیپر کامران اکمل آج29 برس کے ہوگئے۔پاکستان کیلئے53ٹیسٹ،123 ون ڈے اور38 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والے کامران اکمل13 جنوری1982 کو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کیپر ہیں جو ون ڈے اور ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرچکے ہیں،2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فتح میں بھی کامران اکمل کا کردار بہت اہم تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں2648 اور ون ڈے میں2577 رنز بنانے والے کامران ٹیسٹ میں206 اور ون ڈے میں145 شکار بھی کرچکے ہیں، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانے پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا اس پرپورا اتریں گے۔