5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سپریم کورٹ:رکوڈک ذخائر کے مقدمہ کی سماعت 17جنوری تک ملتوی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بلوچستان میں رکوڈک کے قدرتی ذخائر کے مقدمہ کی سماعت17جنوری تک ملتوی کردی ہے ،آج مقدمہ کی مختصر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے رکودک ذخائر کو ترقی دینے کا کنٹریکٹ ، غیرملکی کمپنیوں کے کنسورشیئم کو دینے کیخلاف مقدمہ کی سماعت کی ۔ایک درخواست گزار عبدالحق بلوچ کے وکیل رضا کاظم نے بتایا کہ انہیں وفاق کے جواب کی نقل ابھی نہیں مل سکی اس لئے مزید وقت دیا جائے ، اس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت چار روز کیلئے ملتوی کردی۔