5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
احساس ہے کہ پاکستانی مشکل دور سے گزر رہے ہیں، امریکی سفیر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہاہے کہ ان کے ملک کو احساس ہے کہ ، پاکستانی اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور مضبوط پاکستانی قیادت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ امریکی سفیر نے پاکستانی تجارت کے موضوع پر یوایس ایڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان میں استحکام اور امن و امان سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے ، اس وقت عالمی تجارت چھ ٹریلین ڈالر کی ہے، جس میں امریکا، پاکستان کا حصہ بڑھانا چاہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکایورپی یونین کی طرف سے پاکستان کودی جانے والی مراعات کی حمایت کرتاہے۔