5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیٹ میڈلٹن نے منگنی سے قبل دانتوں کو چمکوایا تھا
جنگ نیوز -
لندن …منگنی اور شادی جیسے اہم موقع پر دولہا ہو یا دلہن،سب سے اہم ، سب سے خوبصورت لگنا چاہتے ہیں۔ برطانوی شہزادے ولیم کی ہونیوالی شریک حیات کیٹ بھی کچھ ایسا ہی چاہتی تھیں۔کیمروں کی چکاچوند میں اسمائل کرتے شہزادہ ولیم اور کیٹ بہت ہی خوبصورت لگ رہے تھے۔ خاص طور پر کیٹ کی میٹھی مسکراہٹ ، تمام ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔اورجناب آخر یہ مسکراہٹ توجہ حاصل کیوں نہ کرتی۔کیٹ نے منگنی کی باقاعدہ تقریب سے پہلے ،اپنے دانتوں کا ٹھونک بجا کر معائنہ جو کروایا تھا۔نہ صرف یہ بلکہ کیٹ نے ٹیتھ وائٹننگ ٹریٹمنٹ بھی لی ، تاکہ اس خاص دن کے موقع پر چہرے کی نوک پلک بھی درست رہے اوردانت بھی موتیوں کو شرمائیں۔ارے بھئی کیٹ برطانیہ کے شاہی خاندان کی ہونے والی بہو سہی،لیکن ہیں تو ایک خاتون ہی،جن کے لیے خوبصورتی پر’ نو سمجھوتہ‘۔