5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آج اور کل بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آج شام اور جمعہ کے روز اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز مالاکنڈ ڈویژن ، مری ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا ۔ گذشتہ رات بھی جہلم ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ملتان ، سکھر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہی ۔ آج صبح سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات، گوپس اور پاراچنار میں منفی9 اوراسکردو میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔