تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی قیمتیں28 ماہ کی بلند ترین سطح پر

جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلیا میں حالیہ سیلاب کے باعث بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی قیمتیں 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق آنیوالے چند ہفتوں میں بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی قیمتیں مزید14 فیصد اضافے کے ساتھ150 ڈالر فی ٹن کی سطح تک جاسکتی ہیں۔دنیا میں کوئلے کی مجموعی برآمدات میں آسٹریلیا کا30 فیصد حصہ ہے اورحالیہ سیلاب سے وہاں کان کنی کی صنعت شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔دوسری جانب چین اور بھارت جیسی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں بھی کوئلے کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سال چین کی جانب سے کوئلے کی درآمد میں30 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.