5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جیمز بونڈ کی نئی فلم نومبر2010میں ریلیز کر دی جائے گی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہالی ووڈ کے نامورMGMاسٹوڈیو کے دیوالیے ہوجانے کی خبر نے گذشتہ سال جیمز بونڈ کے مداحوں کو مایوسی کا شکار کردیا تھا کیونکہ اگلی جیمز بونڈ فلم کا منصوبہ تعطل کا شکارہوجانے کے بعد سر د خانے کی نظر کردیا گیا تھا۔تاہم جیمز بونڈ سیریز کی فلموں کے مداحوں کے تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ ایک نئی جیمز بونڈ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔EONپروڈوکشنز اورMGMکے نئے مالکان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین فلمی منصوبوں میں جیمز بونڈ سیریزکی23ویں فلم کی تیاری کا اعلان بھی شامل ہے۔ہدایتکار سیم مینڈس(Sam Mendes) کی زیرِ ہدایت بننے والی اس فلم میں ڈینیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ007جاسوس کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور فلم نومبر 2012میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔