5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رینٹل پاور منصوبے شروع نہ کرنیوالی کمپنیا ں رقم واپس کریں ، چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے منصوبے شروع نہ کرنیوالے رینٹل پاور پراجیکٹس کو حکم دیا ہے کہ حکومت سے لی گئی ایڈوانس کی رقوم بلاتاخیر واپس جمع کرایا جائے وگرنہ ایف آئی اے کو کیسز بھیجے جائیں گے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رینٹل پاور کے معاملے میں ملک میں لوٹ مار نہیں چلنے دی جائے گی ۔ واپڈا کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کو بتایا کہ نوڈیرو اور گدو کے رینٹل نے سوا دو ارب روپے واپس کردیئے ہیں، ایک اور رینٹل ینگ چن نے بھی ایڈوانس کے261 ارب واپس خزانے میں جمع کرادیئے ہیں ۔ عدالت نے ساہی وال کے مقام پر ایک رینٹل منصوبہ ٹیکنو پاور کے مالک کو طلب کرتے ہوئے اسے یہ حکم بھی دیا کہ ایڈوانس کی مد میں حکومت سے لئے گئے97کروڑ روپے ، مارک اپ کے ساتھ کل تک قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں ، بعد میں مقدمہ کی مزید سماعت 14 اور24جنوری تک ملتوی کردیں۔