تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد… اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں کھاد کارخانوں کو30 دن کے لیے گیس فراہم کرنے کی تجویز پر غور کیاجارہا ہے۔ا گر کھاد کارخانوں کو25 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا تو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گھروں میں گیس قلت شدت اختیار کرسکتی ہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ اجلاس کے دوران وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر غور کیا جارہا ہیجس کے مطابق کھاد کارخانوں کو30 دن کے لیے گیس فراہم کرنے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ اس وقت سوئی نادرن گیس کمپنی کو90 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس کی قلت کا سامنا ہے جس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اجلاس میں پاکستان تخفیف غربت فنڈ پروگرام پر بریفنگ دی جائیگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو نیشنل رورل سپورٹ پروگرام پربھی بریفنگ دی جائیگی۔ رابطہ کمیٹی گندم، چینی، چاول، پیاز، ٹماٹر اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.