تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برسبین میں 9،9فٹ تک سیلابی پانی جمع ،کوئنز لینڈ مٹیالی جھیل بن گیا

جنگ نیوز -
برسبین …آسٹریلیا میں سیلاب نے تباہی مچادی،دریائے برسبین میں بپھرے ہوئے پانی سے درجنوں علاقے متاثر، شہر میں نو فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ کوئنزلینڈ کا دارالحکومت مٹیالی جھیل کامنظر پیش کررہاہے۔دریائے برسبین کے پانی نے سب کچھ تہس نہس کردیا۔بارہ ہزار مکانات سیلاب کی نذرہوگئے،دولاکھ افرادچھتوں سے محروم ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار عمارتوں میں بجلی غائب ہے۔حکام نے مزید سیلابی ریلے کی پیش گوئی کردی۔وادیLokyer میں ہیلی کاپٹر نے کارروائی کرتے ہوئے مکان کی چھت سے کئی افراد کو بچا لیا۔اب تک سیلاب سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،78 افراد کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.