5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: پہلوان گوٹھ میں دوگروپوں میں مسلح تصادم، پولیس کا سرچ آپریشن
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ،جبکہ پہلوان گوٹھ میں کئی روز سے جارہی مسلح تصادم جارہی ہے ، دوسری جانب پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی ندی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا تھا ، لاش کو کاغذئی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ،پرانا گولیمار کے نالے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نا ہو سکی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کے جسم میں تشدد کے نشانات ہیں۔لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔گلستان جوہر میں کئی روز سے جاری دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقے میں کشیدگی برقرار ہے ۔جس کے باعث دکانیں اور کاروبار بند ہے ۔علاقے میں ملزمان کے تعاقب کے لیے آنے والی پولیس پارتی پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت بند ہو گئی ۔