تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی وزیرستان آپریشن کے وقت کا تعین خود کرینگے، پاکستان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق کسی نئی گریٹ گیم کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن اور اس کے وقت کا تعین اپنے اسٹریٹجک مقاصد کے مطابق کیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وارنیوز بریفنگ میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن پاکستان کے اپنے اسٹریٹجک مقصد کے تحت ہو گا اور آپریشن کے وقت کا تعین بھی خود کیا جائے گا ۔ ترجمان نے خطے میں کسی نئی ممکنہ عالمی منصوبہ بندی سے متعلق سوال پر کہا کہ افغانستان سے متعلق کسی نئی گریٹ گیم کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے پوپ کے ریمارکس کا جواب دے دیا ہے، پاکستان میں ناموس رسالت قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ آئی ایس آئی چیف کی امریکی عدالت میں طلبی سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے عہدے داروں کا امریکی عدالت میں دفاع کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.