تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بیک وقت دو دواوٴں کا استعمال بلڈ پریشر کو موٴثر کنٹرول کرتا ہے،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…بلند فشار خون(ہائی بلڈ پریشر) کا علاج دریافت ہو گیا۔ اس عارضے کے ابتدائی دنوں میں ایک کی بجائے دو ادویات دینے سے ہائی بلڈ پریشر کو موٴثر طریقے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے کیمبرج یونی ورسٹی کی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ بلڈ پریشر کے ابتدائی دنوں میں علاج محفوظ اور موٴثر رہتا ہے، ایک کی بجائے دو دوائیں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کو عموماً ایک دوا دی جاتی ہے ،اگر ضرور ت محسوس ہو تو ایک ماہ کے بعد کسی دوسری دوا کو بھی ساتھ شامل کر لیا جاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج ہو نے کا خطرہ رہتا ہے لیکن تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بلڈ پریشر کے ابتدائی دنوں میں دونوں دوائیں اکٹھی دی جائیں تو کچھ معمولی اثرات کے ساتھ بلڈ پریشر کو تیزی اور موٴثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ نئی تحقیق ڈاکٹروں کے طریقہ علاج کو تبدیل کردے گی، کیمبرج یونی ورسٹی کے پروفیسر موریس براوٴن کے مطابق ایکسلیریٹ مطالعے سے ہائپر ٹینشن(بلند فشار خون)کے طریقہ علاج کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، اس تحقیق میں ہائی بلڈ پریشر کے 1250افراد کو شامل کیا گیا اور یہ تحقیق دی لینسٹ جریدے میں شائع ہوئی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.